پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں، جنگ ختم کرنے کے لیے مرحلہ وار طریقہ اپنانے پر مذاکرات کیے.ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے باخبر ذرائع نے خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نیویارک میں امریکی اور ایرانی مذاکرات کار جنگ سے مرحلہ وار نکلنے پر غور کر رہے ہیں۔ خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق کئی ماہ کی جنگ کے بعد امریکا اورایران مرحلہ وار معاہدے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر ایجنسی کےمطابق ڈیل کے تحت ایران آبنائےہرمز کھولےگا اورامریکا کی جانب سے ایران کی اقتصادی ناکہ بندی ختم کی جائے گی۔خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران محصولات میں لچک کا اشارہ دے رہا ہے، لیکن آبنائے ہرمز کے معاملے پر نہیں۔ ایک سینیئر ایرانی عہدیدار نے کہا کہ تعطل ختم کرنے کا سب سے قابلِ عمل طریقہ مرحلہ وار معاہدہ ہوسکتا ہے۔ امریکا کےسابق مذاکرات کار ڈینس راس کا کہناہے کہ مڈٹرم الیکشنز سےپہلے دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ ہونے کا امکان30 فیصد ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ایران نے علاقائی امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف والے وفاقی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کے دورے پر آئے چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی…