پاکستان نیوز پوائنٹ
حکومتی اداروں کے سخت اقدامات سے چینی کی تھوک قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے۔کراچی میں چینی کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی، 200 روپے کی چینی 150روپے کی ہوگئی جبکہ فی کلو چینی کی تھوک قیمت 146روپے ہوگئی۔چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالروف ابراہیم کے مطابق پنجاب میں فی کلو چینی کی تھوک قیمت کم ہوکر 145روپے ہوگئی، چینی کے فارورڈ سودے 135روپے میں بُک ہونا شروع ہوگئے ہیں۔عبد الروف ابراہیم نے بتایا کہ حکومتی اقدامات اور کرشنگ سے چینی کی فی کلو قیمت جلد 100 روپے ہو جائے گی۔واضح رہے کہ چینی ذخیرہ وافر مقدار میں موجود ہے اور اس کے علاوہ ڈیڑھ لاکھ ٹن درآمد چینی بھی گوداموں میں موجود ہے۔
