اردو نیوز اپڈیٹس

چین ایم ایل ون منصوبے میں تیسرے فریق کی سرمایہ کاری پر راضی

پاکستان نیوز پوائنٹ
چین نے کراچی تا پشاور ریلوے منصوبے (ایم ایل ون) میں تیسرے فریق کی سرمایہ کاری پر رضا مندی ظاہر کر دی۔اس حوالے سے چینی وزیرِ خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران پاک چین وزرائے خارجہ کے اسٹرٹیجک مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی جہاں مذاکرات کی مشترکہ صدارت نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ نے کی۔ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے میں چین کے ساتھ ساتھ دیگر سرمایہ کاروں کو بھی شامل کیا جائے، اس سلسلے میں ریکوڈک منصوبے کے سرمایہ کاروں کو انگیج کرنے اور ان کے ساتھ پروپوزل شیئر کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔وزارتِ ریلوے حکام کے مطابق منصوبے کا ٹیکنیّکل کام مکمل ہو چکا ہے تاہم فنانسنگ کے لیے کوششیں جاری ہیں، ایم ایل ون کی تکمیل نہ صرف ملک میں ریلوے نظام کو جدید بنانے کے لیے ناگزیر ہے بلکہ 2028 میں ریکوڈک منصوبے سے پیداوار شروع ہونے کے بعد معدنیات کی کراچی اور بندرگاہ تک ترسیل کے لیے بھی یہ منصوبہ انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔تقریباً 6 ارب 80 کروڑ ڈالر کی لاگت سے مکمل ہونے والا یہ منصوبہ پہلے چینی حکومت کے کنسیشنل لون کے ذریعے فنڈ کیا جانا تھا تاہم اب تیسرے فریق کی شمولیت پر غور کیا جا رہا ہے جس پر چین نے بھی اصولی طور پر اتفاق کر لیا ہے۔ایم ایل ون منصوبے کے تحت کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ، روہڑی، رحیم یار خان، بہاولپور، خانیوال، ساہیوال، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور پشاور کو جدید ریلوے ٹریک کے ذریعے آپس میں جوڑا جائے گا، منصوبے میں ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن اور ڈبل لائن کی تعمیر بھی شامل ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

15 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

15 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

15 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

15 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

15 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

15 hours ago