اردو نیوز اپڈیٹس

چین میں 7.0 شدت کا زلزلہ 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
چین میں 7 شدت کے خطرناک زلزلے سے 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کی رات جنوب مغربی چین کے علاقے تبت میں شدید زلزلہ آیا جس نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تبت میں 7.0 شدت کے زلزلے کے باعث سیکڑوں مکانات منہدم ہوگئے جب کہ زلزلے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور اب تک 65 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔حکام نے اس واقعے کو ہنگامی صورتحال قرار دیتے ہوئے متاثرہ علاقے میں امدادی ٹیمیں تعینات کردی ہیں، چٹانیں گرنے کے باعث علاقے میں سڑکیں بند ہو گئیں جس کی وجہ سے امدادی ٹیموں کا بلندی پر واقع متاثرہ علاقوں تک پہنچنا مشکل ہوگیا ہے۔ریسکیو حکام نے زلزلے کے بعد 12ہزار 400 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا جبکہ متاثرہ علاقے میں بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کے مرکز کے قریب 7 جھٹکے ریکارڈ کیے جو سب کے سب پہاڑی علاقے میں واقع ہیں، سب سے شدید جھٹکے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جو 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں والہانہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں…

46 minutes ago

وزیراعظم نے2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت 4500 روپے فی من مقرر کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سال 2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت…

48 minutes ago

دہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے انہیں سخت جواب دیا جائے گا فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

51 minutes ago

آن لائن فراڈ کے زیادہ تر کیسز میں خواتین نشانہ بن رہی ہیں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آن لائن فراڈ…

53 minutes ago

وفاق خیبرپختونخوا کو مزید فنڈز دینے کو تیار ہے طلال چوہدری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے…

55 minutes ago

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑی کمی…

57 minutes ago