اردو نیوز اپڈیٹس

چین نے امریکا سے وینزویلا کے صدر مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
چین نے امریکا سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس اقدام پر چین شدید تشویش میں ہے۔وزارت خارجہ نے زور دیا کہ امریکا مادورو اور ان کی اہلیہ کی ذاتی سلامتی کو یقینی بنائے اور انہیں فوراً رہا کرے۔اتوار کے روز جاری بیان میں چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا کو نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی ذاتی سلامتی کو یقینی بنانا چاہیے اور انہیں فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس نوعیت کی کارروائیاں نہ صرف خطے میں عدم استحکام کو بڑھاتی ہیں بلکہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کے منافی بھی ہیں۔چین کا یہ ردعمل ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے ہفتے کے روز وینزویلا پر فوجی حملے کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو گرفتار کر کے نیویارک منتقل کر دیا۔ امریکی حکام کے مطابق دونوں کو حراست میں رکھا گیا ہے، تاہم اس اقدام پر عالمی سطح پر ردعمل سامنے آ رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کارروائی کے چند گھنٹوں بعد کہا تھا کہ امریکا اس وقت تک وینزویلا کے امور سنبھالے گا جب تک وہاں “محفوظ، مناسب اور دانشمندانہ” اقتدار کی منتقلی ممکن نہیں ہو جاتی۔ اس بیان کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اور مختلف ممالک نے امریکا سے وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ نے زور دیا ہے کہ وینزویلا کے مسئلے کا حل فوجی طاقت نہیں .بلکہ سیاسی مکالمہ اور سفارتی کوششیں ہیں، اور عالمی برادری کو اس بحران کے پرامن حل کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

زرعی برآمدات کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں کی خوشحالی کو حکومت کی اولین ترجیح…

15 hours ago

بنگلہ دیشی فضائیہ کے سربراہ کی پاکستان آمد جے ایف 17 کی ممکنہ خریداری پر مشاورت

پاکستان نیوز پوائنٹ بنگلا دیش کی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل حسن محمود خان…

15 hours ago

دہشت گردوں کے خلاف کھڑے نہ ہوئے تو گھروں بازاروں میں آکر پھٹیں گے ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا…

15 hours ago

دہشت گردی کے خلاف لڑائی پوری قوم کی جنگ 75 ہزار آپریشنز کیے پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف…

15 hours ago

ایرانی چیف جسٹس کا فسادیوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی ایژئی نے خبردار کیا…

16 hours ago

سی آئی اے کی خفیہ رپورٹ وینزویلا میں اقتدار کی منتقلی کا امریکی پلان سامنے آگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سی آئی اے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مادورو کے بعد…

16 hours ago