اردو نیوز اپڈیٹس

دنیا کے ارب پتی شخص ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک نے وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
دنیا کے ارب پتی شخص ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک نے وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسٹارلنک کمپنی کے مالک ایلون مسک نے وینزویلا کے ساتھ حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ایک محدود مدت کیلئے فری انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسٹار لنک نے اعلان کیا ہے کہ وہ وینزویلا میں 3 فروری تک مفت براڈ بینڈ خدمات فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس نے وینزویلا کے ساتھ “مسلسل رابطے” کا وعدہ کیا ہے، یہ ایک ایسا ملک ہے جو آن لائن سنسرشپ کا شکار ہے۔ اسٹارلنک نے مزید لکھا کہ مادورو کی حکومت نے ماضی میں فیس بک، یوٹیوب اور انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کر دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا میں فوجی کارروائیوں کے بعد انٹرنیٹ سروس بند ہوگئی تھی اور دارالحکومت کے زیادہ تر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس موجود نہیں ہے۔ واضح رہے کہ فلوریڈا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کےخلاف کرمنل چارجز کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے نیویارک منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میری ہدایت پر امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت میں ایک غیرمعمولی آپریشن کیا، امریکی فوج کی فضائی، زمینی اورسمندری طاقت کا شاندار مظاہرہ دیکھا گیا، یہ امریکی فوجی طاقت کا ایک غیرمعمولی اور شاندار مظاہرہ تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ وینزویلا کو اقتدار کی منتقلی تک ہم چلائیں گے، ہماری تیل کی کمپنیاں وینزویلا جائیں گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

15 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

15 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

15 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

15 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

15 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

15 hours ago