پاکستان نیوز پوائنٹ
چین نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ اور کینیڈا کے شہری اب بغیر ویزا چین کا سفر کر سکیں گے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ سہولت منگل سے نافذ العمل ہوگی اور 31 دسمبر تک برقرار رہے گی۔یہ پیش رفت برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنے کے حالیہ دورۂ بیجنگ کے بعد سامنے آئی ہے۔دونوں رہنماؤں نے چینی صدر زی جنگ پنگ سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا تھا۔چینی حکام کے مطابق برطانیہ اور کینیڈا کے عام پاسپورٹ رکھنے والے شہری کاروبار، سیاحت، رشتہ داروں اور دوستوں سے ملاقات، تبادلہ پروگرام یا ٹرانزٹ کی غرض سے 30 دن تک بغیر ویزا چین میں قیام کر سکیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینا ہے۔
