پاکستان نیوز پوائنٹ
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز اور دیگر افسران کے خلاف رشوت لینے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ” ڈکی بھائی” کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے کے افسران نے یوٹیوبر کی فیملی سے 90 لاکھ روپے رشوت کے طور پر وصول کیے۔ ایف آئی آر کے مطابق، تفتیشی افسر شعیب ریاض نے 60 لاکھ روپے رشوت وصول کی اور یہ رقم یوٹیوبر کے دوست عثمان نے فراہم کی۔ اس کے بعد شعیب ریاض نے ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ کرانے کے لیے مزید 30 لاکھ روپے وصول کیے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ شعیب ریاض نے 50 لاکھ روپے اپنے فرنٹ مین کو ایک کار شو روم کے مالک کے پاس رکھوائے، جبکہ 20 لاکھ روپے خود اپنے پاس رکھے اور ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز کو اس رقم میں سے 5 لاکھ روپے دیے۔ مقدمہ میں ملزمان پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں نو این سی سی آئی اے افسران کا ذکر کیا گیا ہے جن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ ان افسران میں چوہدری سرفراز، زاور احمد، علی رضا، شعیب ریاض، یاسر رمضان، مجتبیٰ ظفر اور محمد عثمان شامل ہیں، جو کچھ دنوں سے لاپتہ تھے۔ آج ایف آئی اے نے چھ این سی سی آئی اے افسران کو گرفتار کیا، جن کے وکیل نے لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے درخواست دائر کی، جس میں افسران کی فوری پیشی کی استدعا کی گئی۔ وکیل کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد سے نہ اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دی گئی اور نہ ہی ایف آئی آر کی کاپی فراہم کی گئی، جو کہ آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ گرفتار افراد کو 24 گھنٹوں میں عدالت کے سامنے پیش کرنا ضروری ہے، مگر انہیں روکا گیا اور ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو ہدایت دی جائے کہ وہ افسران کو فوراً عدالت میں پیش کرے تاکہ انصاف اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔ یاد رہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز کو گزشتہ ماہ مختلف تنازعات کی بنا پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور انہیں اسلام آباد ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل کے ان اہم دوروں میں انسداد دہشت گردی، دفاعی تعاون…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی بینک نے پاکستان ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ 2025 جاری کر دی۔…
پاکستان نیوز پوائنٹ پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب حکومت کی جانب سے نوجوان گریجویٹس اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کے لئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس…