پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے 3 اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی، بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو آپریشن میں ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی کو سراہا۔انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملک میں امن و استحکام کے لیے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہادری اور عزم کی تعریف کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات میں ڈیڈ لاک رات…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران کے بارے میں فیصلہ کرنے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا اور…