اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا صدر آصف علی زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے صدر ڈاکٹر فرینک والٹر اسٹائن مائر اور جرمنی کے عوام کو جرمن اتحاد کے دن کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جرمنی کو ایک قابل اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعلقات مسلسل وسعت پذیر رہیں گے۔ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نےاپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان جرمنی کو ایک قابل اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان اور جرمنی کے باہمی تعلقات سیاسی، اقتصادی، توانائی، ثقافتی، تعلیمی، سائنسی اور تکنیکی شعبوں میں مسلسل وسعت پذیر رہیں گے ۔انہوں نے یورپی یونین کے اندر جرمنی کے اہم کردار اور پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جرمنی کے تعاون کو بھی سراہا۔صدر آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی کہ صدر ڈاکٹر فرینک والٹر اسٹائن مائر کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوستی اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

عوام کی حمایت اور سیکیورٹی فورسز کی مسلسل کوششوں سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائیگا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ’’خوارج‘‘…

4 hours ago

خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواحکومت نےآنےوالےلانگ مارچ کے ذریعے…

4 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کویواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے مسقط مدعوکرلیاگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی یوم رہائش پر یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈکیلئے وزیراعلیٰ…

4 hours ago

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی

پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت سے مذاکرات کے پہلے دور کے بعد ہونے والے پی ٹی…

4 hours ago

سکیورٹی فورسز کی پختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں 11 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان…

4 hours ago

فرانس میں طلبہ کا احتجاج پولیس سے جھڑپیں 1,747 افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ فرانس میں تعلیمی معیار اور سکولوں کی صورتحال کے خلاف ہزاروں طلبہ…

4 hours ago