پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی سمر کیمپ 2026 میں شریک طلباء وطالبات کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026 میں پاکستان بھر کے 18سے زائد شہروں کے نویں سے بارہویں جماعت کے 4 ہزارسے زائد طلبہ و طالبات شریک ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشت گردی اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ سمر کیمپ میں شرکت کرنے والے طلباء و طالبات کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کو درپیش داخلی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے متعلق مؤثر آگہی حاصل ہوئی. بلوچستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کے ناپاک کردار سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ طلباو طالبات نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور میں غلط معلومات اور پروپیگنڈا تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے متعلق آگاہی ضروری ہے۔سمر کیمپ میں شریک طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے سمر کیمپ کا انعقاد نوجوانوں میں قومی شعور کی بیداری اور صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے ایک اہم ترین پیشرفت ہے
