اردو نیوز اپڈیٹس

ڈی جی آئی ایس پی آر کی قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ و اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست

پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی، اس موقع پر طلبا و اساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کا بھرپور خیرمقدم کیا۔ نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی دفاع، پاک فوج کے پیشہ وارانہ کردار، اور داخلی صورتحال پر روشنی ڈالی،انہوں نے طلبا کو سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا اور اصل حقائق سے بھی آگاہ کیا۔ وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ ہمارے جواب کو دنیا دیکھے گی اور دنیا نے مسلح افواج کے جواب کو بخوبی دیکھا،افواج پاکستان نے صرف بھارت اور اس کی فوج کو نہیں بلکہ ان کی ٹیکنالوجی کو بھی شکست دی۔ طلبا اور اساتذہ نے کہا کہ نشست نے ان کے کئی ابہام دور کیے اور انہیں پاک فوج کے کردار اور پیشہ وارانہ خدمات کے بارے میں جامع روشنی ڈالی۔ طلبا نے کہا کہ ہم پنجابی، پٹھان، سندھی یا بلوچی نہیں بلکہ سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔ ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے، ہم پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور سلام پیش کرتے ہیں۔ نشست میں ملک کے مختلف اضلاع اور تحصیلوں سے طلبا نے شرکت کی اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے ان کے سوالات کے مدلل جوابات دیے، جس سے طلبا کی معلومات اور اعتماد میں اضافہ ہوا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

امریکی رپورٹ نے بھارت کےخلاف جنگ میں پاکستان کی جیت پر مہر لگادی وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ میں پاکستان نے بھارت…

38 minutes ago

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 330 ملین ڈالرز قرض کی منظوری دی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ اے ڈی بی کے مطابق فنڈز ’سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن اسٹرینتھنگ پروجیکٹ‘ کے…

41 minutes ago

پاکستان میں کرپشن مستقل چیلنج سیاسی و معاشی اشرافیہ جیبیں بھر رہی ہے آئی ایم ایف

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ…

44 minutes ago

پاکستان کی عسکری قیادت نے امریکا سے تعلقات میں بہتری اور اسٹاک مارکیٹ کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا بلوم برگ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اسٹاک مارکیٹ (pakistan stocks market)ایشیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹوں…

47 minutes ago

کراچی سے 17 سالہ جعلی حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے خالد مقبول صدیقی

پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر…

52 minutes ago