پاکستان نیوز پوائنٹ
بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے، آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری اور شرح سود میں کمی کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر انتہائی مثبت اثرات دیکھنے میں آئے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا. 100 انڈیکس میں 10 ہزار 123 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 10 ہزار 123 پوائنٹس سے اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔آج ایک ہی دن میں اسٹاک مارکیٹ کے حجم میں 9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اہم شعبوں خصوصاً بینکنگ اور توانائی، میں بھرپور خریداری دیکھنے میں آئی۔ انڈیکس میں اہم اسٹاکس جیسے کہ حبکو،این آر ایل، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، پی ایس او، ایس این جی پی ایل،ایس ایس جی سی،ایچ بی ایل، ایم ای بی ایل، ایم سی بی اور یو بی ایل مثبت زون میں ٹریڈ کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کا اثر اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑا تھا اور بھارتی حملے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کے کردار کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے آپریشن ”بنیان مرصوص“ میں شاہین میزائل استعمال کرنے کی بھارتی…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایس آئی سربراہ اور مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات مکمل ہونے کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ چین نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کو تحمل سےکام لینے…