پاکستان نیوز پوائنٹ
4 ارب 20 کروڑ روپے سیلز ٹیکس فراڈ کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، آر ٹی او ۔ ون اور ایل ٹی او کی جانب سے الگ الگ ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں تفصیلات کے مطابق کراچی میں آر ٹی او ون نے چار ارب بیس کروڑروپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ماسٹر مائنڈ بلال امام کوگرفتار کرلیا۔ملزم آر ٹی او ون کی جانب سے ایک ارب نوے کروڑ اور ایل ٹی او کی جانب سے دو ارب تیس کروڑروپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ہے۔آر ٹی او ۔ ون اور ایل ٹی او کی جانب سے الگ الگ ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں، ملزم ڈیڑھ سال سے ایف بی آر کو مطلوب تھا۔ملزم کو کسٹمز، ٹیکسیشن اور اینٹی اسمگلنگ کی اسپیشل کورٹ میں پیش کیا گیا. جہاں ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاگیا تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پانی کو کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی سیکریٹری جنرل کی قیادت میں 43 اسلامی ممالک کی انسدادِ دہشتگردی…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، جن کے دوران…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیسرے…