پاکستان نیوز پوائنٹ
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقہ اعظم ورسک کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا عبداللہ ندیم سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔ آر پی او ڈی آئی خان اشفاق انور نے بتایا کہ بم کو مسجد کے محراب میں نصب کیا گیا تھا، حملے کا ہدف مولانا عبداللہ ندیم تھے۔مولانا عبداللہ ندیم جے یو آئی وانا کے امیر اور مسجد کے امام بھی تھے۔مولانا عبداللہ ندیم گزشتہ سال مرزا جان کے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے کے بعد جے یو آئی وانا کے امیر منتخب ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملائیشیا کے وزیرِ داخلہ سیف الدین…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملائیشیا کے وزرائے داخلہ سیف الدین…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے کے اختتام پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کو عدالتی احکامات کی توہین…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں آج فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے بعد خطے…