اردو نیوز اپڈیٹس

کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس روک نہیں سکتی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انتظامی یونٹس کے قیام کا فیصلہ عوام کی رائے سے ہونا چاہئے، عوام کی رائے کا احترام ضروری ہے، کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس کو روک نہیں سکتی۔لاہور میں قومی پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نوکری پر رہوں نہ رہوں، پیچھے نہیں ہٹوں گا، آج سے ایک ماہ 5 دن قبل ایک بات کی، اپنے نظام کوری سیٹ کرنے کی بات کی، کچھ لوگوں نے میری گفتگو کوموجودہ حکومت اورکچھ نےسیاسی نظام سے، میرا اشارہ کسی مخصوص سیاسی جماعت کی طرف نہیں تھا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کوئی کمپنی ٹھیک نہیں چل رہی ہوتی تو سب بہتری کیلئے مل کربیٹھتے ہیں، ہم 79سال بھی رزلٹ حاصل نہیں کر پا رہے تو نظام کو ری سیٹ کرنا ضروری ہے، بنیادی ضروریات ہر شہری کے پاس ہونا ضروری ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ آج پانچویں کلاس کا بچہ عام جملے بھی نہیں پڑھ پاتا، ری سیٹ کا مطلب کسی بھی صورت نظام کو توڑنا نہیں،ری سیٹ کا مطلب غلط چیز کو درست کرنا ہے، انتظامی ڈھانچے کی بہتری کا کام آئین میں رہ کر کرنا ہے، ہمیں اپنے عوام کی مرضی سے نظام کوبہترکرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام انتظامی یونٹس کےحق میں ہیں تو ان کو ہرصورت بننا چاہئے، عوام کی رائے کااحترام ضروری ہے، میری درخواست ہے انتظامی یونٹس کا فیصلہ عوام پر چھوڑ دینا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا میں آبادی کےلحاظ سے پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے، ہمیں نظام کو 79سال بعد ری سٹرکچرکرنا چاہئے ، ہمیں ماننا پڑے گا کہ ری سیٹ کی ضرورت ہے، ہم تحصیلیں اورڈویژنز بنانے کیلئے تیار ہیں، ایڈمنسٹریٹو یونٹس کی بات پرکہتے ہیں یہ نہیں بننے چاہئیں۔محسن نقوی نے کہا کہ جب پاورنچلی سطح پرمنتقل کرنے کی بات آتی ہے توسب اعتراض کرتے ہیں، ہم 79سال میں ڈھائی کروڑ بچہ آج بھی سکول نہیں بھیج سکے، آج 55فیصد پاکستانیوں کو صاف پانی نہیں مل رہا، آج عدالتوں میں 20لاکھ کیسز زیرالتواہیں، آج بھی لوگ عدالتوں میں لوگ دھکے کھارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ج بھی والدین بچوں کی صحت اورعلاج معالجے کیلئے منتظر نظر آتے ہیں، نوجوان آج روزگاراورمواقع کی بات کرتا ہے، صوبہ اسلام آباد کا سب سے بڑا حامی ہوں، اسلام آباد کےشہریوں کواین ایف سی کا ایک روپیہ بھی نہیں مل رہا، سی ڈی اے اپنی زمینیں بیچ کرشہر کانظام چلا رہا ہے، کیا اسلام آباد کےشہری پاکستان کےعوام نہیں ہیں؟انہوں نے کہا کہ اسلام آباد صوبہ بن رہا ہے تو سب کو مل کر لبیک کہنا چاہئے، جو میئر بن کرآگے آتا ہے وہ بہتر حکومت چلاسکتا ہے، جو مرضی کرلیں اب ممدانی اورصادق خان جیسے آئیں گے، آج کل نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس کےبارے میں بہت جذباتی تقاریرہورہی ہیں، یہ ایسی چیز نہیں جو کل یاپرسوں ہونی جارہی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اس میں آپ کی نہیں عوام کی رائے زیادہ اہمیت رکھتی ہے، میری درخواست ہے نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس کی بات پرجذباتی نہ ہوں، اگر عوام کی مرضی ہے تو ایڈمنسٹریٹو یونٹس بننے دیں، نئے صوبوں کےمعاملے پرسب سے بڑے اسٹیک ہولڈرزعوام ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ نئے صوبوں کا فیصلہ قومی اتفاق رائے سے ہونا چاہئے، تمام سیاسی جماعتوں کواس مسئلے پر بیٹھنا ہوگا، حکومتوں اورپارلیمان کوبیٹھ کرمتعلقہ فریقین کوسننا چاہئے، صوبوں کی بحث زبان، نسل اور برادری کی بنیاد پر نہیں ہونی چاہئے، جنوبی یا شمالی پنجاب کے بعد بھی میں پنجابی ہی رہوں گا، سندھی بھی سندھی رہے گا، بہتر حکمرانی کو عوام کے قریب لانا ہوگا

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاور سیکٹر اصلاحات کے ثمرات بجلی صارفین تک پہنچنے چاہئیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت شعبہ توانائی…

20 hours ago

اویس لغاری کی ہدایت پر 11 ہزار 695 زیرِ التواء نیٹ میٹرنگ درخواستیں حل

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری کی ہدایت پر 11 ہزار 695 زیرِ…

20 hours ago

ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہیں آج سونے کے بھاؤ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3600 روپے…

20 hours ago

حوثیوں اور یمنی فوج میں گھمسان کی جنگ 120 سے زائد افراد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن میں حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ اوریمنی فوج کے درمیان مغربی…

20 hours ago

امریکی صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات…

20 hours ago