کویت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے اہم معاہدے کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
کویت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے اہم معاہدے کی منظوری دے دی. جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید منظم اور مضبوط بنانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کا فریم ورک طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک عسکری تربیت، تجربات کے تبادلے اور دفاعی تعاون کے لیے مشترکہ حکمت عملی مرتب کریں گے۔رپورٹس کے مطابق معاہدے پر عمل درآمد کے لیے پاک کویت مشترکہ کمیٹی قائم کی جائے گی. جس میں دونوں ممالک کے نامزد نمائندے شامل ہوں گے۔ کمیٹی کا اجلاس سالانہ بنیادوں پر منعقد کیا جائے گا تاکہ دفاعی تعاون کے معاملات کا جائزہ لیا جا سکے اور مستقبل کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جا سکے۔یہ پیش رفت پاکستان کے خلیجی ممالک کے ساتھ بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات کا حصہ ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے اور سیکیورٹی تعاون کے فریم ورک کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات کر چکا ہے۔ماہرین کے مطابق خلیجی ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون پاکستان کے لیے تربیت، عسکری تجربات کے تبادلے اور خطے میں سیکیورٹی روابط کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم سمجھا جا رہا ہے۔پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان تاریخی طور پر دفاعی تعلقات قائم رہے ہیں، جبکہ حالیہ برسوں میں اقتصادی، سفارتی اور سیکیورٹی تعاون میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *