اردو نیوز اپڈیٹس

کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی۔ یہ سہولت کویت پیٹرولیم کی جانب سے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو دی گئی ہے۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں کویتی سفیر نے ملاقات کی، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی بدولت مشکل معاشی اصلاحات میں کامیابی حاصل کی ہے۔کویتی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے معاشی ترقی حاصل کی ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پاکستان کے لیے خصوصی رعایت پر کویت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کویت کے عوام، امیر کویت اور ولی عہد کے لیے بے پناہ محبت اور احترام رکھتے ہیں۔بعد ازاں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان گزشتہ ماہ کیا گیا، پوری دنیا پاکستان کے مشکل مگر بہتر معاشی فیصلوں کو سراہ رہی ہے، پاکستان کی ریٹنگ عالمی ایجنسی کی جانب سے بڑھائی گئی، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم عالمی سطح کا ایونٹ بن گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، حکومت اور وزیراعظم اپنی ذمہ داریوں کو ادا کر رہے ہیں. ہم مشکل فیصلے لیتے ہوئے پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام دلوائیں گے، مہنگائی کو لگام ڈال دی گئی ہے، بلوچستان کے عوام کو کراچی سے چمن تک ہائی وے کا تحفہ وفاقی کابینہ نے کل اپنے اجلاس میں دیا، ہر کوئی اس سڑک کو بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے اہم قرار دیتا ہے، پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بجائے اس رقم سے یہ ہائی وے مکمل کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں، پاکستان کی ترقی کے لیے ہمیں یکجہتی اور اتحاد کو برقرار رکھنا ہوگا.میں یہ بھی یقین دلاتا چلوں کہ وزیراعظم کو عام آدمی کی معاشی پریشانی اور تکالیف کا اندازہ بھی ہے، اسی وجہ سے ہم نے اپنے موجودہ دور حکومت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 سے 40 روپے کمی کی ہے، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج بھی خطے کے دوسرے ممالک سے کم ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر مستقبل قریب میں عالمی منڈی میں مزید کوئی ریلیف ملا تو وزیراعظم عوام کا سب سے زیادہ درد رکھتے ہیں، اور ان شا اللہ آئندہ ملنے والا ریلیف عوام کو منتقل کیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیرِاعظم کی بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی…

34 minutes ago

امریکی وزیر خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر اعظم شہباز شریف اور…

38 minutes ago

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کو بڑی پزیرائی ملی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ کامیاب خارجہ پالیسی کی…

41 minutes ago

عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان کی معیشت…

44 minutes ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت کی اونچی اڑان جاری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمت کی اونچی اڑان جاری ہے. سونے…

47 minutes ago

ایران پر امریکی حملہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہوگا روس کا سخت انتباہ

پاکستان نیوز پوائنٹ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکا کی جانب سے ایران پر…

48 minutes ago