پاکستان نیوز پوائنٹ
کینیڈین وزیرِ خزانہ فرانکوس فلیپ شیمپین نے کہا ہے کہ کینیڈا نے تقریباً 700 امریکی مصنوعات پر 15، 25 اور 50 فیصد ٹیرف لگا دیے ہیں۔ وزیرِ صنعت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کینیڈین وزیرِ خزانہ فرانکوس فلیپ شیمپین نے امریکا کے 20 ارب ڈالر کے درآمدی سامان پر جوابی ٹیرف کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ جوابی ٹیرف 8 ستمبر سے نافذ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیل، ایلومینیم، فرنیچر اور کپڑوں پر 50 فیصد کینیڈین ٹیرف عائد ہوگا، پنیر، برقی آلات اور بعض سمندری مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف لگے گا، جبکہ الیکٹرانکس اور ٹولز پر کینیڈا نے 15 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ٹیرف ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف کے جواب میں کینیڈا کا جوابی اقدام ہے، کینیڈا کا جوابی ٹیرف امریکی درآمدات کے تقریباً 4.5 فیصد پر لاگو ہوگا۔ آبادی علاوہ ازیں کینیڈین وزیر صنعت نے اپنے بیان میں کہا کہ جوابی ٹیرف کا مقصد ملکی کاروبار کا تحفظ ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دانش اسکول کا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزارت اطلاعات و نشریات نے امریکی بحریہ کی پاکستانی اجازت سے پاکستانی…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصر کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب…