پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب ایرانی وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ عمان کے ساتھ معاہدے کا مطلب آبنائے ہرمز کو کل سے فوری طور پر کھولنا نہیں ہے،آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے امریکا کو اپنی غلطیوں کی اصلاح کرنا ہوگی۔ایک بیان میں کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران عمان آبنائے ہرمز کے واحد ساحلی ممالک ہیں، حالیہ جنگوں سے قبل آبنائے ہرمز کے حوالے سے کوئی مسائل نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ 40 روزہ جنگ کے بعد ایران کی تزویراتی توجہ آبنائے ہرمز کی جانب منتقل ہو گئی، 58 سال سے بحری جہاز عمانی حدود سے گزرتے رہے، جس کا ایران کو نمایاں نقصان پہنچا۔ کاظم غریب آبادی نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز اب ایران کی قومی سلامتی کا معاملہ ہے، آمدورفت کے راستوں میں تبدیلی ضروری ہے، عمان سے معاہدے کے تحت خلیج فارس میں داخلے کا راستہ ایرانی حدود سے گزرے گا، جبکہ خلیج فارس سے باہر نکلنے کا راستہ عمان کی علاقائی حدود سے گزرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کا راستہ دو طرفہ موٹروے کی طرح کام کرتا ہے، جس کی چوڑائی کم و بیش 7 میل ہے، عارضی انتظام کے تحت ایران عمان کو 30 سے 60 دن میں مستقل راستے کیلئے مذاکرات کرنا ہوں گے، آبنائے ہرمز کا جنوبی راستہ بند کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰﷺ کا یوم ولادت…
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں آتشزدگی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پمزہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر وزیراعظم نے وفاقی…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پمز ہسپتال…
پاکستان نیوز پوائنٹ سانحہ پمز ، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے خود کو احتساب…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن کریک ڈاؤن کے تحت…