اردو نیوز اپڈیٹس

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن خیبر پختونخوا حکومت دہشتگردوں کے خلاف ایک لفظ نہیں بولتی، پانی سر سے اوپر جا چکا، اب فیصلے کا وقت ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا دو سال سے دہشتگردی میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، دن رات افواج پاکستان دہشتگردوں کے پیچھے جا رہی ہیں اور انہیں جہنم واصل کر رہی ہیں لیکن کے پی حکومت دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 10 سال میں کے پی حکومت کو دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لیے 800 ارب روپے دیئے جا چکے لیکن صوبائی حکومت نے سی ٹی ڈی کو مضبوط نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا خیبر پختونخوا حکومت وفاق کے ساتھ ملکر دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا تو دور، دہشتگردوں کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بولتی۔وزیراعظم کا کہنا تھا افغانستان کو بھی بارہا سمجھایا گیا لیکن انہیں بات سمجھ نہیں آئی، پانی سر سے اوپر جا چکا، اب یہ فیصلے کا وقت ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کا ناپاک منصوبہ بنایا گیا، جھتہ اسلام آباد آکر پاکستان کو دوبارہ تباہی کے دہانے پر لانا چاہتا ہے، کیا ملک دشمنی پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہیں، یہ نہیں چاہتے کہ ترقی اور سفارتی کامیابی آگے بڑھے، ایسا کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، قانون ہر صورت میں لاگو کیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

1 hour ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

1 hour ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

1 hour ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

1 hour ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

1 hour ago

امریکا میں فائرنگ کے دو ہولناک واقعات حاملہ خاتون بچوں سمیت 14 افراد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کی دو ریاستوں جارجیا اور پنسلوانیا میں چند گھنٹوں کے دوران…

1 hour ago