پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب ہوگیا ہے۔ پنجاب کے علاقے تلہ گنگ سے افغان دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا. جس کا اعترافی بیان بھی سامنے آگیا ہے۔اعترافی بیان میں گرفتار دہشت گرد نے اپنا نام قاسم عرف حسن اور والدکا نام لال خان بتایا ہے۔گرفتار دہشت گرد نے بتایا کہ وہ افغانستان کے شہر گردیز ولایت کا رہنے والا ہے، جو دس سال قبل افغانستان سے لکی مروت پاکستان آیا تھا۔افغان دہشت گرد نے بتایا کہ ہم یہاں پلے بڑھے، رزق کمایا اور لوگوں سے بہت پیار ملا۔ اعترافی بیان میں قاسم نے بتایا کہ سرہ درگہ میں میری سال 2025 میں طالبان کمانڈر ارمانی کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ ارمانی نے مجھے جہادکی طرف دعوت دی اور میں شامل ہوگیا۔افغان دہشت گرد نے کہا کہ پہلی دفعہ میں نے تنظیم میں 20 دن گزارے، کمانڈر ارمانی نے مجھے فدائی کرنے کا کہا اور مجھ سے تاجوڑی میں فوجی قلعہ کی ریکی کرائی لیکن موقع نہ ملنے پر فوجی قلعہ پر فدائی حملہ نہیں کرسکے.قاسم عرف حسن نے بتایا کہ کچھ عرصے بعد کمانڈر ارمانی کے مشورے پر تنظیم میں واپس چلا گیا اور انہوں نے مجھے نئے لوگ تلاش کرنےکے لیے کہا۔گرفتار افغان دہشت گرد کنے اعترافی بیان میں مزید بتایا کہ میں نے 5 بندے کمانڈر ارمانی کے حوالے کیے اور فی بندہ 10ہزار روپے ملے۔ بعدازاں ستمبر میں کمانڈر ارمانی کے مشورے پرپنجاب چلا گیا .جس کا مقصد لڑکے تلاش کرنا اور تنظیم میں شامل کرنا تھا۔ پنجاب میں کچھ دن گزارنے کے بعد مجھے پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ میں 4 روز قیام کے بعد آج وطن…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیـف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان ہمارے مہمان…
پاکستان نیوز پوائنٹ مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبد العاطی رسمی دورے پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 26 نومبر 2025 کو سکیورٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ویٹیکن سٹی کے سربراہ پوپ لیو نے اپنے دو ٹوک مؤقف کا…