پاکستان نیوز پوائنٹ
گرین شرٹس نے سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹرافی جیت لی۔ مہمان سری لنکا کو فائنل میں آسانی سے شکست دے دی سہ فریقی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرایا۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کے کیپٹن سلمان علی آغا نے آج فائنل میچ کا ٹاس جیتا تھا اور بیٹنگ سری لنکا کو دے دی تھی۔ گرین شرٹس نے پہلے شاندار باؤلنگ اور فیلڈنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم کو صرف 115 رنز ہی بنانے کی اجازت دی۔ لنکا کی ٹیم 20 اوورز میں 114 رنز بنا پائی اور تمام بیٹر آؤٹ ہوگئے۔ سری لنکا کےکامل مشرا 59 رنز بنا نے میں کامیاب ہوئے۔ کوشل مینڈس نے 14 اور نسانکا نے 11 رنز بنائے۔دوسرا کوئی بھی سری لنکن بیٹر پاکستانی بولرز کے سامنے نہ ٹک سکا۔ رتنائکا نے 8 سکور کیے، ہسرنگا نے 5 رنز بنائے، تھیشکانا 1 رن بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ شاہین آفریدی اور محمد نواز نے 3،3 اور ابرار احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پھر گرین شرٹس کی بیٹنگ آئی تو اس آسان ٹارگٹ کو ساڑھے 18 اووروں میں عبور کر لیا۔ بابراعظم نے 34 گیندوں سے 37 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی جس میں ایک چھکا اور 2 چوکے شامل تھے۔ صائم ایوب نے 36 رنز اور صاحبزادہ فرحان نے 23 رنز بنائے۔ سلمان آغا نے 14 رنز بنائے۔ فخر زمان اور عثمان خان فائنل میچ میں صرف تین تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سہ فریقی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کی ٹرافی جیت لی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ میں 4 روز قیام کے بعد آج وطن…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیـف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان ہمارے مہمان…
پاکستان نیوز پوائنٹ مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبد العاطی رسمی دورے پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 26 نومبر 2025 کو سکیورٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم…