اردو نیوز اپڈیٹس

گلگت بلتستان کے ہیروز300 جانیں بچانے والے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے مہمان بن گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نےگلگت بلتستان کے ان تین باہمت افراد کو اسلام آباد مدعو کیا ہے جنہوں نے بروقت اقدام کر کے 300 سے زائد انسانی جانیں بچائی. ان ہیروز میں وصیت خان، انصار اور محمد خان شامل ہیں۔یہ تینوں مقامی افراد گلگت بلتستان میں گلیشیئر پھٹنے کے خطرے سے قبل مقامی آبادی کو خبردار کرنے میں پیش پیش رہے، جس کی بدولت ممکنہ جانی نقصان سے بچا جا سکا، ان کی فرض شناسی، ہمت اور بروقت فیصلے کی بدولت علاقے میں ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔وزیراعظم کی ہدایت پر ان ہیروز کو اسلام آباد بلایا گیا ہے، جہاں انہیں ایک خصوصی تقریب میں اعزازی انعامات سے نوازا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وصیت خان، انصار اور محمد خان قوم کے ہیروز ہیں.انہوں نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی، مجھ سمیت پوری قوم کو گلگت بلتستان کے ان ہیروز پر فخر ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں والہانہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں…

4 hours ago

وزیراعظم نے2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت 4500 روپے فی من مقرر کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سال 2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت…

4 hours ago

دہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے انہیں سخت جواب دیا جائے گا فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

4 hours ago

آن لائن فراڈ کے زیادہ تر کیسز میں خواتین نشانہ بن رہی ہیں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آن لائن فراڈ…

4 hours ago

وفاق خیبرپختونخوا کو مزید فنڈز دینے کو تیار ہے طلال چوہدری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے…

4 hours ago

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑی کمی…

4 hours ago