پاکستان نیوز پوائنٹ
گوگل میپس میں ڈرائیورز کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔گاڑیوں میں اینڈرائیڈ آٹو کو استعمال کرنے والے افراد اب گوگل میپس کے ایک نئے فیچر کو استعمال کرسکیں گے جس سے سفر کرنا آسان ہو جائے گا۔ابھی بھی گوگل میپس میں ٹریفک سگنلز جیسی بنیادی تفصیلات اینڈرائیڈ آٹو میں دکھائی جاتی ہیں۔مگر نئے فیچر کے تحت اینڈرائیڈ آٹو میں گوگل میپس میں ایک پوپ اپ الرٹ آگے راستے میں موجود تفصیلات کے بارے میں بتائے گا۔یہ الرٹ صارف کو ٹریفک لائٹس اور اسٹاپ سائن کے بارے میں بتائے گا۔پہلے یہ تفصیلات میپ کے اندر ہی موجود رہتی تھیں مگر اب اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد یہ نوٹیفکیشنز زیادہ نمایاں ہوں گے۔اس سے صارفین کو کسی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی سے بچنے میں مدد ملے گی۔یہ فیچر طویل راستے پر ڈرائیونگ میں مدد فراہم کرے گا اور انجان راستوں میں گاڑی میں سفر کرنے میں مدد ملے گی۔کمپنی کی جانب سے ابھی یہ فیچر محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا مگر امکان ہے کہ آئندہ چند روز یا ہفتوں میں یہ سب کو دستیاب ہوگا۔یہ فیچر فون میں بھی نظر آتا ہے کہ اسے جلد آئی فون صارفین کے لیے کار پلے میں بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…
پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…
پاکستان نیوز پوائنٹ دنیا بھر میں بچوں میں موٹاپے کی شرح میں اضافہ ہو گیا…
پاکستان نیوز پوائنٹ واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ ایپ کو مکمل ری ڈیزائن کیا…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…