اردو نیوز اپڈیٹس

واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ ایپ ری ڈیزائن کرنیکا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ ایپ کو مکمل ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔wabetainfo کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ ایپ کو ری ڈیزائن کرنے پر کام کیا جا رہا ہے۔اس ری ڈیزائن میں ایپ کے نیوی گیشن بار پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔یعنی نیوی گیشن بار کے اندر نئی اپ ڈیٹس کو ایڈ کیا جائے گا جبکہ اس کا ڈیزائن بھی نیا ہو جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق میٹا اے آئی کو نیوی گیشن بار کا بھی حصہ بنایا جا رہا ہے۔درحقیقت صرف کمپوز بٹن کے اوپر موجود میٹا اے آئی کے بٹن کے ساتھ ساتھ نیچے موجود نیوی گیشن بار میں بھی میٹا اے آئی کو ایڈ کیا جا رہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ نیوی گیشن بار کو زیادہ ٹرانسپیرنٹ بنایا جا رہا ہے اور کافی حد تک آئی او ایس ڈیوائسز کی ایپ سے ملتا جلتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ابھی اس حوالے سے کام ابتدائی مراحل میں ہے اور ایک بیٹا ورژن میں نظر آیا ہے۔یعنی یہ محدود صارفین کو دستیاب ہے اور اسے تمام صرفین کے لیے متعارف کرانے میں چند ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

13 minutes ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

16 minutes ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

19 minutes ago

دنیا میں پہلی بار موٹے بچوں کی تعداد دُبلے بچوں سے زیادہ ہو گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ دنیا بھر میں بچوں میں موٹاپے کی شرح میں اضافہ ہو گیا…

23 minutes ago

گوگل میپس میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر کا اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ گوگل میپس میں ڈرائیورز کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف کرایا گیا…

28 minutes ago

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

1 day ago