پاکستان نیوز پوائنٹ
گوگل نے حال ہی میں ایک انتباہ جاری کیا ہے کہ سیکورٹی ٹولز کے نام سے جعلی وی پی این ایپس انتہائی خطرہ بن سکتی ہیں۔ گوگل کی تازہ ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ سائبر مجرم ایسی ایپس تیار کر رہے ہیں جو بظاہر معتبر وی پی این سروسز یا سیکورٹی ٹولز کی طرح دکھائی دیتی ہیں مگر درحقیقت ریموٹ ایکسس ٹروجنز یا بینکنگ ٹروجنز کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔ ایسی ایپس کے اندر غلط اجازتیں دی گئی ہوتی ہیں یا ایسی ایپس عام وی پی این کی ذمہ داریاں نبھا تو رہی ہوتی ہیں لیکن اس کے باوجود وہ صارف کی اضافی حساس معلومات تک رسائی حاصل کررہی ہوتی ہیں جیسے آپ کی براؤزنگ ہسٹری، ذاتی پیغامات، کریپٹو والٹ ڈِیٹیلز وغیرہ۔ گوگل نے نشاندہی کی ہے کہ یہ خطرہ صرف غیرمستند ایپ اسٹورز تک محدود نہیں ہے بلکہ آفیشل اسٹورز پر بھی ایسے جعلی وی پی اینز آ سکتے ہیں۔ گوگل نے اس حوالے سے ایک خاص “VPN Verified” بیج متعارف کرایا ہے جو ایک قسم کی اعتماد بحالی ہے۔ ادارے نے بتایا کہ صرف سرکاری اور معتبر اسٹورز سے وی پی این ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چیلنجزسے محفوظ نہیں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے 2026ء نوجوانوں کا سال قرار دینے کا…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے نئے سال پر پیغام جاری کردیا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور بھارت کے درمیان نئے سال کے آغاز پر قیدیوں، جوہری…
پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔پیٹرولیم…