اردو نیوز اپڈیٹس

گوگل پر سب سے زیادہ کن شخصیات کو سرچ کیا گیا؟

پاکستان نیوز پوائنٹ
2025 میں عالمی سطح پر انٹرنیٹ سرچ کے رجحانات پر سیاست، ٹیکنالوجی اور تفریحی شعبوں کا نمایاں غلبہ رہا۔ Ahrefs کے سرچ والیوم ڈیٹا پر مبنی PlayersTime کے تجزیے کے مطابق چند نمایاں عوامی شخصیات نے دنیا بھر میں آن لائن توجہ کا بڑا حصہ اپنی جانب مبذول کر لیا۔ گزشتہ 12 ماہ کے دوران اوسط ماہانہ گوگل سرچز کی بنیاد پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کی سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیت قرار پائے جنہیں ماہانہ تقریباً 1 کروڑ ساٹھ لاکھ سرچز موصول ہوئیں۔ ان کے بعد معروف ٹیکنالوجی ارب پتی ایلون مسک دوسرے نمبر پر رہے جن کی ماہانہ سرچز تقریباً 1 کروڑ 10 لاکھ رہیں۔ عالمی ٹاپ 10 میں شامل شخصیات میں موسیقی کے شعبے کا نمایاں کردار رہا جہاں مجموعی طور پر آدھی فہرست گلوکاروں اور موسیقی سے وابستہ شخصیات پر مشتمل تھی۔ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ بدستور سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں شامل رہیں جبکہ سبریانا کارپنٹر، XXXTentacion اور رومیو سانتوس کو بھی ماہانہ 60 سے 80 لاکھ سرچز کے ساتھ نمایاں مقام حاصل ہوا۔ اسٹریمنگ پلیٹ فارمز اور عالمی مداحوں کی رسائی نے موسیقی کے فنکاروں کی مقبولیت کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ فلم اور ٹیلی ویژن کا شعبہ بھی ٹاپ 100 کی فہرست میں غالب رہا اور مجموعی سرچ والیوم میں سب سے بڑا حصہ اسی شعبے کا رہا جس کی بڑی وجہ اسٹریمنگ سروسز کے ذریعے عالمی سطح پر مواد کی فراہمی ہے۔ کھیلوں کی دنیا پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو بدستور سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں شامل رہے جبکہ نوجوان ہسپانوی فٹبالر لامین یامال نے عالمی ٹاپ ٹین میں جگہ بنا کر ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ میں بڑھتی دلچسپی کو نمایاں کیا۔ 2025 میں سرچ رجحانات صرف تفریح اور کھیل تک محدود نہیں رہے۔ عالمی سیاست، مذہبی قیادت اور ہائی پروفائل فوجداری مقدمات نے بھی نمایاں اثر ڈالا۔ مذہبی شعبے میں پوپ فرانسس سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت رہے جبکہ بعض فوجداری کیسز کو مسلسل میڈیا کوریج کے باعث غیر معمولی سرچ والیوم حاصل ہوا۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرچ میں اضافہ عموماً طویل المدتی مقبولیت کے بجائے فوری خبروں اور واقعات سے جڑا ہوتا ہے۔ قومیت کے اعتبار سے تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ عالمی سرچ دلچسپی کا بڑا حصہ امریکی عوامی شخصیات کے گرد مرکوز رہا۔ ٹاپ 100 میں شامل امریکی شخصیات کو مجموعی طور پر اوسطاً ماہانہ 23 کروڑ 70 لاکھ سے زائد سرچز ملیں جو برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کو ملا کر بھی کہیں زیادہ ہیں۔ عالمی ٹاپ ٹین میں شامل دس میں سے چھ شخصیات کا تعلق امریکا سے تھا جو امریکی میڈیا اور سیاست کی عالمی رسائی کو اجاگر کرتا ہے۔ امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ بدستور سرفہرست رہے جبکہ کینیڈا میں سیاسی قیادت سب سے زیادہ سرچ کی گئی۔ اسپین اور اٹلی میں ٹینس کھلاڑیوں نے عوامی توجہ حاصل کی جبکہ برازیل اور پولینڈ میں فٹبالرز سرچ فہرست میں نمایاں رہے۔ جرمنی اور جنوبی کوریا میں سیاسی رہنماؤں نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی۔ ٹاپ 100 سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں فلم اور ٹیلی ویژن کا حصہ 36 فیصد، موسیقی کا 28 فیصد اور کھیل کا 16 فیصد رہا۔ مجموعی فہرست میں مردوں کا تناسب 56 فیصد تھا، تاہم تفریح، فیشن اور شاہی خاندان سے متعلق سرچز میں خواتین کی نمایاں نمائندگی دیکھنے میں آئی۔ اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں عالمی توجہ کی معیشت فوری نوعیت کی رہی جہاں مقبولیت کا انحصار سیاسی اہمیت، وائرل لمحات، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی رسائی اور مسلسل میڈیا کوریج پر رہا۔ سرچ ڈیٹا اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ عالمی توجہ محدود ناموں کے گرد مرکوز رہی، زیادہ تیزی سے تبدیل ہوئی اور ماضی کے مقابلے میں زیادہ غیر مستحکم ثابت ہوئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کا ایران جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی اورفیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سےجنگ…

21 hours ago

وزیراعظم سے ایرانی سفیر کی ملاقات علاقائی استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات ہوئی…

21 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روک رہے ہیں امریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستانی…

21 hours ago

بھارت کو کسی بھی مہم جوئی کا فوری موثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا عطاء اللہ تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ…

21 hours ago

لاہور سے اسلام آباد سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری نئی فلائٹس کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ شہریوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے نجی ایئرلائن فلائی جناح…

21 hours ago

پنجاب اسمبلی ٹریفک چالانوں میں کمی کا آرڈیننس منظور

پاکستان نیوز پوائنٹ صوبائی موٹر وہیکل(چوتھی ترمیم) 2025 آرڈیننس کثرت رائے سے منظور ہوگیا ۔…

21 hours ago