پاکستان نیوز پوائنٹ
ننے گیس کنکشن کے لیے صارفین سے بیان حلفی لئے جارہے ہیں ، جس میں قیمتوں میں اضافے پر کوئی اعتراض نہ کرنے کی شرط شامل ہیں تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے نئے سوئی گیس کنکشن پر پابندی ہٹانے کے باوجود صارفین کی دلچسپی نہ ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔نئے کنکشن ایل این جی کی سخت شرائط کے تحت دیے جا رہے ہیں. جن میں بیان حلفی بھی شامل ہے جبکہ نے گیس کنکشن کے لیے وصول کی جانے والی درخواستوں پر بیان حلفی بھی لیا جا رہا ہے۔بیان حلفی میں ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے پر کوئی اعتراض نہ کرنے کی شرط کا بیان حلفی شرائط میں شامل ہے۔ذرایع کا کہنا ہے کہ گیس استعمال کرنے نہ کرنے پر ماہانہ پانچ سے چھ ہزار روپے بل میں وصول کیے جائیں گے. جس کی وجہ سے صارفین نئے کنکشن کے لیے دفاتر میں آکر بھی درخواست جمع کروانے سے گریز کر رہے ہیں۔راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں نئے کنکشن کے لیے آنے والے صارفین میں سے زیادہ تر واپس لوٹ جاتے ہیں، جس کی وجہ کڑی شرائط اور قیمتوں میں اضافے کا خوف بتایا گیا ہے۔محکمہ سوئی گیس کے مطابق دفاتر میں آنے والے صارفین میں سے صرف ہر سو میں سے دو ہی درخواستیں جمع کرواتے ہیں، جس سے نئے کنکشن کے حصول میں صارفین کی کشمکش واضح ہو رہی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اورکزئی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ سینیٹ کا اجلاس جڑواں شہروں کے راستے بند ہونے اور ارکان کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر ضلع اورکزئی کے علاقے جمال…
پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں فوری دفعہ 144 نافذ کردی ۔…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسلام آباد کے داخلی راستے مختلف مقامات سے بند ہونے کی وجہ…