اردو نیوز اپڈیٹس

ہائی وے پر چلتی گاڑی پر جہاز گرنے کی ویڈیو وائرل

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی ریاست فلوریڈا کے ہائی وے پر ایک چھوٹا طیارہ انجن میں خرابی سامنے آنے کے بعد چلتی کار پر جاگرا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔خبر ایجنسی کے مطابق دل دہلادینے والا واقعہ فلوریڈا کے ہائی وے پر رواں ہفتے پیش آیا۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلوریڈا ہائی وے پر حادثے کا شکار ہونیوالے بیچ کرافٹ 55 ہوائی جہاز میں ایک پائلٹ اور مسافر سوار تھے جس دوران طیارے کو انجن میں خرابی کا سامنا کرنا پڑا اور طیارے نے ہائی وے پر چلتی کار پر کریش لینڈنگ کردی۔حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار پائلٹ اور مسافر دونوں محفوظ رہے تاہم کار میں موجود 57 سالہ خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں جسے فوراً اسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثے کی ویڈیو میں جہاز کو ایک مصروف سڑک پر تیزی سے لینڈنگ کے دوران گاڑی کے اوپر ٹکراتے اور پھر ہائی وے پر گرتے دیکھا جاسکتا ہے اس دوران جہاز سے نکلنے والی چنگاریاں اور ملبہ بھی فضا میں اڑتے دیکھا گیا۔فلوریڈا حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور ساتھ ہی انجن میں خرابی کی وجوہات بھی جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان…

7 hours ago

دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو شرکت کی دعوت ملنے کی تصدیق کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو…

7 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد عناصر دراصل افغانستان اور بھارت کے ایجنٹ ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت…

7 hours ago

بندوق اٹھانے والوں سے بے رحمانہ طریقے سے نمٹنا چاہیے وزیراعلی بلوچستان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جو بندوق کے زور…

7 hours ago

یو اے ای نے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک ماہ کے لیے رول اوور کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک ماہ کے…

7 hours ago

نیب کی 2025 میں 6213 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نیب نے سال 2025 میں 6213 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کرلی۔بریفنگ…

7 hours ago