اردو نیوز اپڈیٹس

یمنی حوثیوں کے سعودی عرب کے مختلف شہروں پر حملے 73 افراد زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ
یمن کی حوثی جماعت انصاراللہ نےسعودی عرب کے مختلف شہروں پرحملے کیے،سعودی اتحادی فورس کے مطابق حملوں میں73 افراد زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ سعودی اتحادی فورس کے مطابق حوثیوں نے ابہا،خمیس مشیط، نجران اور جازان کو نشانہ بنایاگیا۔حملوں میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔ سعودی اتحادی فورس نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب پر انصاراللہ کے حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا۔دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق البیضا اورالجوف صوبوں میں حکومتی فورسزاور حوثیوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کرگئی ہے۔ ادھریمنی فورسز نے بھی حوثیوں کے خلاف جوابی کارروائیوں کا اعلان کردیا ہے۔یمنی نائب وزیر دفاع میجر جنرل سمیر الصبری کا کہنا ہے کہ حوثیوں سے صنعا دوبارہ حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

سمندری حدود کے نگہبانوں کو سلام پاک بحریہ کا علاقائی امن میں اہم کردار ہے صدر زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ سمندری حدود کے نگہبانوں کو قوم کا سلام، 8 ستمبر کا دن…

1 hour ago

پاک بحریہ کشیدہ علاقائی صورتحال میں تجارتی آمدورفت یقینی بنا رہی ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم بحریہ پاکستان 8 ستمبر 2026 کے…

1 hour ago

وزیراعظم کی سعودیہ میں حوثیوں کے حملے کی مذمت مملکت کی سلامتی کیلئے مستقل حمایت کا اعادہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی مذمت…

1 hour ago

پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کو سلام 8 ستمبر ان کی شجاعت کی یاد دلاتا ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیوی ڈے کے موقع پر پاک…

1 hour ago

شہریوں اور تنصیبات پرحوثیوں کے حملے جاری رہے تو سنگین نتائج ہونگے سعودی عرب

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب نے حوثیوں کو بے گناہ شہریوں اور شہری تنصیبات پر…

2 hours ago

ایران بھی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا حصہ بن جائے گا روسی وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امکان ظاہر کیا ہے کہ…

2 hours ago