اردو نیوز اپڈیٹس

شہریوں اور تنصیبات پرحوثیوں کے حملے جاری رہے تو سنگین نتائج ہونگے سعودی عرب

پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی عرب نے حوثیوں کو بے گناہ شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملے جاری رہنے کی صورت میں سنگین نتائج سے خبردار کردیا۔سعودی وزارت خارجہ نے اپنے شہروں پر یمنی حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حوثیوں کے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 73 شہری زخمی ہوئے۔سعودی وزارت خارجہ نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں اور بحری جہاز رانی کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اپنی سرزمین اور قومی صلاحیتوں کے خلاف کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، سعودی عرب کو اپنی خودمختاری کے دفاع اور قومی صلاحیتوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے۔سعودی حکام کے مطابق شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے، بے گناہ شہریوں اور شہری تنصیبات پر حوثیوں کے حملے جاری رہے تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔سعودی عرب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

سمندری حدود کے نگہبانوں کو سلام پاک بحریہ کا علاقائی امن میں اہم کردار ہے صدر زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ سمندری حدود کے نگہبانوں کو قوم کا سلام، 8 ستمبر کا دن…

2 hours ago

پاک بحریہ کشیدہ علاقائی صورتحال میں تجارتی آمدورفت یقینی بنا رہی ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم بحریہ پاکستان 8 ستمبر 2026 کے…

2 hours ago

وزیراعظم کی سعودیہ میں حوثیوں کے حملے کی مذمت مملکت کی سلامتی کیلئے مستقل حمایت کا اعادہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی مذمت…

2 hours ago

پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کو سلام 8 ستمبر ان کی شجاعت کی یاد دلاتا ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیوی ڈے کے موقع پر پاک…

2 hours ago

یمنی حوثیوں کے سعودی عرب کے مختلف شہروں پر حملے 73 افراد زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن کی حوثی جماعت انصاراللہ نےسعودی عرب کے مختلف شہروں پرحملے کیے،سعودی…

2 hours ago

ایران بھی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا حصہ بن جائے گا روسی وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امکان ظاہر کیا ہے کہ…

2 hours ago