یوم آزادی پر صدرمملکت وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کی قوم کو مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ
یومِ آزادی کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے وطن کے حصول کی جدوجہد میں اپنے گھر، تحفظ اور روزگار کی قربانی دینے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ معرکۂ حق نے ثابت کردیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور علاقائی استحکام کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی ترقی، استحکام اور خوشحالی کا سفر روشن مستقبل کی جانب تیزی سے جاری ہے، اور پوری قوم متحد ہو کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح اور تحریکِ پاکستان کے رہنماؤں کا احسان قوم تاقیامت ادا نہیں کرسکتی۔ انہوں نے زور دیا کہ وطنِ عزیز کی خاطر ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر صرف پاکستان کے لیے ایک ہونا ہوگا، کیونکہ یہ وطن ہم سب پر قرض ہے اور اس قرض کو فرض سمجھ کر ادا کرنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *