اردو نیوز اپڈیٹس

یوم استحصال کشمیر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، پاکستان کا ہر شہری کشمیریوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے یوم استحکام کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 5 اگست کا دن تاریخ کا سیاہ ترین دن بن چکا ہے جب بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر کے کشمیریوں سے ان کے بنیادی حقوق چھین لئے، پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا، بھارتی حکومت بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور بھارت وہاں ناجائز قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہے، انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں دیکھی ہیں اور بھارت کا اصل چہرہ عالمی برادری کے سامنے آچکا ہے۔انہوں نے بھارتی اقدامات اور بھارت کی مسلسل جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری کشمیر کو اپنی شہ رگ سمجھتا ہے، کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے اس دعا اور امید کا اعادہ کیا کہ بھارت کا غاصبانہ اقدام جلد واپس ہوگا اور کشمیری عوام کو ان کے حقوق ضرور ملیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

22 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

22 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

22 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

22 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

22 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

22 hours ago