اردو نیوز اپڈیٹس

یو این رپورٹ پاکستان کے مؤقف کی فتح بھارت کو معافی مانگنا پڑے گی بلال اظہر کیانی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں واضح طور پر درج ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے، یہ رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کو پاکستان سے معافی مانگنا پڑے گی۔ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سفارتی محاذ پر مضبوط اور ٹھوس مقدمہ لڑا جس کے نتیجے میں مئی سے لے کر آج تک عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کی گواہی دی جا رہی ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ پاکستان کی سفارتی اور اخلاقی فتح کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یو این رپورٹ بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور ملکی دفاع کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، کشمیر کے معاملے پر بھارت اقوام متحدہ کے چارٹر کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور اب اسے یو این قراردادوں کی پاسداری کرنا ہوگی۔ بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے خلاف جنگ جیت چکا ہے اور ہم پہلے دن سے کہتے آ رہے ہیں کہ خطے میں جارحیت کرنے والا ملک بھارت ہے، پاکستان کے حقوق کسی صورت سلب نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان نے جنگ کے دوران اور اس کے بعد بھی بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری کی جبکہ پاکستان گزشتہ چھ ماہ سے سفارتی سطح پر مسلسل مضبوط پوزیشن پر آ رہا ہے جس کا اعتراف اب عالمی ادارے بھی کر رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

16 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

16 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

16 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

16 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

16 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

16 hours ago