اردو نیوز اپڈیٹس

یورپی یونین کا یوکرین کو 90 ارب یورو قرض دینے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ
یورپی یونین کے رہنماؤں نے روس کے منجمد اثاثوں کے استعمال پر اتفاق نہ ہونے کے بعد یوکرین کو 90 ارب یورو کا قرض دینے پر معاہدہ کر لیا ہے۔ یورپی یونین کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے اگلے دو برس تک یوکرین کی فوجی اور معاشی ضروریات پوری کی جا سکیں گی، برسلز میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں ایک دن سے زائد طویل مذاکرات کے بعد یہ معاہدے طے پایا ہے۔ یورپی یونین کے سربراہ انتونیو کوسٹا نے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ ہم نے عزم کیا اور کر دکھایا، یہ قرض یورپی یونین کے مشترکہ بجٹ کی ضمانت پر فراہم کیا جائے گا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا تھا کہ 200 ارب یورو کے منجمد روسی اثاثے استعمال کیے جائیں، تاہم بیلجیم جہاں روس کے سب سے زیادہ اثاثے موجود ہیں اس کی جانب سے ضمانتوں کے مطالبہ پر دیگر ممالک ایسا کرنے پر متفق نہیں ہوئے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکا اور روس کے حکام اس ہفتے کے آخر میں میامی میں امن منصوبے پر مزید بات چیت کے لیے ملاقات کریں گے، اس ملاقات سے متعلق اس یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کریملن کے ایلچی کریل دمتریئیف میامی میں سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سے ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین اور امریکا کے وفود جمعہ اور سنیچر کو امریکہ میں مذاکرات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ واشنگٹن اس بات پر مزید تفصیلات فراہم کرے کہ وہ یوکرین کو مستقبل میں کسی اور حملے سے بچانے کے لیے کون سی ضمانتیں دے سکتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

16 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

16 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

16 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

17 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

17 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

17 hours ago