اردو نیوز اپڈیٹس

ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے کیساتھ منایا جارہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
7ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا وہ تاریخ ساز دن ہے جو ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دیتا ہے۔1965 ء کی جنگ ہو یا تاریخ کا کوئی بھی کٹھن امتحان، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ہمیشہ دشمن کو دھول چٹائی، ایئر کموڈور سجاد حیدر کی قیادت میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے میں دشمن کے کئی طیارے زمین پر ہی تباہ کرنا ہوں یا ایم ایم عالم کاسرگودھا کے محاذ پر صرف ایک منٹ کے اندر اندر دشمن کے 5 طیارے مار گرانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔پاک فضائیہ کے شاہینوں کی شجاعت تاریخ کا وہ روشن باب ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے، جرأت اور تربیت کی یہ روایت آج بھی اتنی ہی مضبوط ہے، 1965 سے لے کر آج تک، جب بھی معرکہ برپا ہوا، ان پاسبانوں نے دشمن کی ہر چال ناکام بنائی۔2025 کے معرکے میں بھی شاہینوں نے روایتی حریف بھارت کو 0-6 سے تاریخی شکست دے کر ثابت کر دیا کہ میدان کارزار ہو یا دفاعِ وطن جیت ہمیشہ فولادی عزم کی ہوتی ہے۔شاہینوں کی آسمان پر صرف پرواز ہی قابل ذکرنہیں بلکہ ان کی اڑان ان فولادی بازوؤں کی داستان ہے جو دن رات ہماری سرحدوں کی نگہبانی کرتے ہیں۔پاک فضائیہ کے یہ جری شاہین کل بھی ہمارا غرور تھے اور آج بھی فتح و کامرانی کا نشان ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں والہانہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں…

12 hours ago

وزیراعظم نے2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت 4500 روپے فی من مقرر کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سال 2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت…

12 hours ago

دہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے انہیں سخت جواب دیا جائے گا فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

12 hours ago

آن لائن فراڈ کے زیادہ تر کیسز میں خواتین نشانہ بن رہی ہیں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آن لائن فراڈ…

12 hours ago

وفاق خیبرپختونخوا کو مزید فنڈز دینے کو تیار ہے طلال چوہدری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے…

12 hours ago

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑی کمی…

12 hours ago