ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ آئندہ ماہ بجلی کی قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔ یہ کمی جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جائے گی جس کے لیے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے۔ سی پی پی اے نے نیپرا سے درخواست کی ہے کہ جون کے مہینے کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 65 پیسے کمی کی جائے، تاکہ صارفین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ نیپرا اس درخواست پر 30 جولائی کو سماعت کرے گا جس کے بعد حتمی فیصلہ متوقع ہے۔ تاہم اس ممکنہ کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کراچی کے بجلی صارفین پر نہیں ہوگا، یعنی یہ رعایت صرف ان صارفین کے لیے ہو گی جو ان کیٹیگریز میں شامل نہیں۔ اگر نیپرا کی جانب سے منظوری دے دی گئی تو بجلی کے بلوں میں معمولی سہی لیکن عوام کو ایک ماہ کے لیے ریلیف ضرور ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *