نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں شدید بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا یہ چوتھا سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہے گا، جو قدرے زیادہ طاقتور ہے۔ لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاءالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم اور گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق بارشوں کے باعث دریائے راوی، جہلم، ستلج اور چناب کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *