اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے بلغاریہ کی سفیر کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے بلغاریہ کی سفیر آئیرینا گینا ڈیوا گانچیوا نے ملاقات کی۔دونوں سیاسی رہنماؤں نے پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا پاکستان بلغاریہ کے ساتھ اقتصادی و پارلیمانی تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے۔پاکستان عالمی امور میں مکالمے اور امن پر مبنی مؤقف رکھتا ہے۔انہوں نے کہا دونوں ممالک کی تجارتی برادری کے مابین روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔پارلیمانی، ثقافتی اور تعلیمی وفود کے تبادلے سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا اے پی پی اور بلغارین نیوز ایجنسی کے درمیان معاہدہ مثبت پیش رفت ہے۔قومی اسمبلی کا پاک بلغاریہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ملک محمد احمد خان نے کہا پنجاب زراعت، ٹیکسٹائل اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع رکھتا ہے۔تعلیمی و افرادی تبادلوں سے نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا۔بلغاریہ کی سفیر نے پاکستان اور بلغاریہ کے عوامی روابط کے فروغ کو خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے کہا بلغاریہ کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔پارلیمانی روابط کا فروغ دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *