ایران کا لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان ڈونلڈ ٹرمپ کا خیر مقدم

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد ’آبنائے ہرمز‘ کو تمام تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کے لیے عارضی طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھلنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ جنگ بندی کی بقیہ مدت کے دوران تجارتی جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی آمد و رفت اسی مربوط راستے پر ہوگی جس کا اعلان ’ایران کی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن‘ پہلے ہی کر چکی ہے۔ایران کی جانب سے یہ اعلان لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سامنے آیا ہے، جسے عالمی تجارت اور تیل کی بلا تعطل ترسیل کے حوالے سے انتہائی مثبت اور اہم سفارتی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔سماجی رابطے کے پلیٹ ’سوشل ٹروتھ‘ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہےاور جہازوں کی آمد و رفت کے لیے مکمل آزاد ہے‘۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون سے رابطے کے بعد 10 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا۔ اس سے قبل تاہم امریکا اور اسرائیل نے لبنان میں جاری کارروائیوں کو امریکا-ایران جنگ بندی سے مستثنیٰ قرار دیا تھا .جس کے بعد ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات میں لبنان میں جنگ بندی کو بنیادی شرط قرار دیا تھا، ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *