سعودی ڈپازٹ کی مدت میں توسیع 3 ارب ڈالر معاہدے پر دستخط ہوگئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک اہم مالی معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت 3 ارب ڈالر کے سعودی ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کر دی گئی۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں ایک اہم مالی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی .جس میں امریکا میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔یہ معاہدہ سعودی فنڈ برائے ترقی (ایس ایف ڈی) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے درمیان طے پایا جس کے تحت اسٹیٹ بینک میں رکھے گئے 3 ارب ڈالر کے سعودی ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کی گئی۔معاہدے پر سعودی فنڈ برائے ترقی کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان بن عبدالرحمان المرشد اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے گورنر جمیل احمد نے دستخط کیے۔یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور دیرینہ اقتصادی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور اس سے پاکستان کے بیرونی مالی استحکام کو مزید تقویت ملے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *