پاکستان نیوز پوائنٹ
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی چھوٹی کشتیاں آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا رہی ہیں ان کشتیوں کو بھی ایرانی بحری جہازوں کی طرح سمندر کی تہہ میں پہنچائیں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحریہ میرے حکم پر عمل میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہ دکھائے ہمارے جنگی جہاز آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کر رہے ہیں، بارودی سرنگیں صاف کرنے کے عمل میں 3گنا تیزی لائی جائے۔امریکی فوج نے ایرانی تیل سے منسلک ٹینکر قبضے میں لے لیا۔امریکی محکمہ دفاع کے مطابق ٹینکر “میجیسٹک ایکس” بھارتی سمندر میں تحویل میں لیا گیا ہے اور یہ جہاز ایران کے لیے تیل اسمگلنگ میں ملوث تھا۔
