پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا کی جانب سے کیے گئے حالیہ حملوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں کھلی جارحیت قرار دے دیا ہے۔ترجمان اسماعیل بقائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امریکی مؤقف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں کو کسی صورت دفاعِ خودی یا سیلف ڈیفنس کے زمرے میں نہیں رکھا جا سکتا۔انہوں نے اپنے بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کی ایک دستاویز کا حوالہ دیا جس میں یہ مؤقف اپنایا گیا تھا کہ امریکا نے یہ کارروائی اپنے اتحادی اسرائیل کے اجتماعی دفاع اور اپنے حقِ دفاع کے تحت کی۔اسماعیل بقائی نے اس مؤقف پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آخر کس چیز کے خلاف دفاع کیا جا رہا ہے کیونکہ ایران کی جانب سے کوئی مسلح حملہ نہیں کیا گیا تھا .جس کی بنیاد پر اس کارروائی کو جائز قرار دیا جا سکے۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ صورتحال دفاع نہیں. بلکہ ایران کے خلاف کھلی جارحیت ہے اور ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔
