پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی خبروں کے عالمی منڈی پر مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں، جس کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ عالمی منڈی میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 73 ڈالر فی بیرل کےقریب فروخت ہو رہا ہ جبکہ برینٹ کروڈکی قیمت میں ایک فیصدسےزائد کمی ریکارڈکی گئی ہےاور یہ 77.8 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔
