پاکستان نیوز پوائنٹ
عمان نے آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق نئی بحری ہدایات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے کا اعلان کیاگیاہے،اس کے علاوہ آبنائے ہرمز سےگزرنے والے جہازوں کیلئے پیشگی رابطہ لازمی قراردیا گیا۔عمان کااس حوالے سے کہنا ہے جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
