پاکستان نیوز پوائنٹ
گوگل کمپنی میں کام کرنے والے ایک آئی ٹی ماہر نے ریسٹورینٹ کھولنے کیلئے اپنی لاکھوں ڈالر کی نوکری کو چھوڑ دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مائیکروسافٹ، گوگل، یوٹیوب اور کروز سمیت کمپنیوں کے لیے 14 سال کام کرنے والے ایک 35 سالہ آئی ٹی ایکسپرٹ صلاح الدین عبدالکافی نے اپنی لاکھوں ڈالر کی نوکری ریسٹورینٹ کھولنے کیلئے چھوڑ دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آئی ٹی ماہر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ اس نوکری سے سالانہ 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر کماتا تھا اور اس نے امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک حلال بار بی کیو ریسٹورینٹ کھولنے کیلئے اپنی نوکری کو خیرباد کہا ہے۔اس حوالے سے صلاح الدین عبدالکافی نے کہا کہ انہوں نے اپنی زیادہ تنخواہ والی نوکری چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ صنعت سے ‘مایوس’ ہو گئے تھے اور ان کا یہ کام لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے سے زیادہ پیسہ کمانے پر مرکوز تھا۔عبدالکافی نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ‘کافی باربی کیو’ ریسٹورینٹ دسمبر 2004 میں کھولا تھا، تین دن کے حساب سے باربی کیو کا انتظام کیا گیا لیکن وہ پہلے ہی دن ختم ہوگیا جس کے بعد دوبارہ باربی کیو تیار کیا گیا۔ریاست اور ملک بھر میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرتے ہوئے عبدالکافی نے انکشاف کیا کہ ان کا ریسٹورنٹ اس سال 4 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کرلے گا جبکہ پچھلے سال 2.3 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی تھی۔
