وینزویلا میں پے در پے زلزلے کے شدید جھٹکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وینزویلا میں آنے والے ہولناک زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ہزاروں افراد زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے گھروں سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔وینزویلا کی وزارتِ اطلاعات کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے 2 ہزار 954افراد ہلاک جبکہ 16 ہزار 592 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ 6 ہزار 309 شہری رہائش گاہیں تباہ ہونے کے باعث بے گھر ہو کر عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہوئے ہیں۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ انسانی جانوں کا مزید ضیاع روکا جاسکے۔ وزارتِ اطلاعات کے مطابق طبی عملے اور امدادی ٹیموں نے اب تک 22 ہزار 445 افراد کو علاج اور طبی سہولیات فراہم کی ہیں، جبکہ امدادی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کیاجارہا ہے۔۔حکام کے مطابق امدادی سرگرمیوں اور ریسکیو آپریشن میں مجموعی طور پر 30 ہزار اہلکار حصہ لے رہے ہیں، جن میں 3 ہزار 281 غیرملکی ریسکیو کارکن بھی شامل ہیں، جو مقامی اداروں کے ساتھ مل کر خدمات انجام دے رہے ہیں اور ریسکیو ٹیمیں ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش اور زخمیوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے، جبکہ متاثرہ خاندانوں کو خوراک، عارضی رہائش، طبی سہولیات اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *