پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہےاپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف برسرِپیکار سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت ہمارا فخر ہیں۔بلوچستان میں قیام امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کو ملنے والی نمایاں کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم یکسو اور متحد ہے۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
