پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 5200 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے پر پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونا 4458 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 9 ہزار 67 روپے کا ہوگیا ہے۔24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 210 روپے اضافے سے 7 ہزار 379 روپے ہوگیا۔دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 52 ڈالربڑھ کر 4 ہزار547 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے
